تخصص فی الفقہ والإفتاء

ای معہد آن لائن تخصص فی الافتاء کا مختصر تعارف

آج کا مسلمان فکری انتشار،دینی کمزوری اورمعاشرتی بے راہ روی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے۔شریعت سے ناآشنائی اور دین سے دوری نے امت کو زوال کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
ایسے نازک حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ امت کو فقہی شعور دیا جائےاور دینی معاملات میں واضح اور مستند رہنمائی فراہم کی جائے۔
انہی تقاضوں کو محسوس کرتے ہوئے ای معھد آن لائن تخصص فی الافتاء کا آغاز کیا گیا،جو جید، متبحر اور تجربہ کار مفتیانِ کرام کی زیر نگرانی چلنے والا ایک مستند اور قابل اعتماد ادارہ ہے۔

ای معھد، اللہ پاک کے فضل سے دینی خدمت کا ایک ایسا چراغ ہے جودورِ حاضر کی تاریکیوں میں امت کے لیے روشنی بن رہا ہے۔
یہ ادارہ نہ صرف روایتی دینی مزاج کا امین ہے بلکہجدید تقاضوں سے ہم آہنگ بھی ہے، جس کے ذریعے پوری دنیا کے طلبہ گھر بیٹھے
مستند علماء سے علمی و فقہی استفادہ کر رہے ہیں۔

تخصص کے تمام اسباق آن لائن فراہم کیے جاتے ہیں،
جنہیں طالبِ علم اپنی سہولت کے مطابق دن یا رات کسی بھی وقت سن سکتا ہے۔
ہر سبق کی مہلت چوبیس (24) گھنٹے ہوتی ہے،اور اس مقررہ وقت کے بعد اگلا لیکچر جاری کر دیا جاتا ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ ہر لیکچر کو وقت کے اندر مکمل کریں تاکہتسلسل برقرار رہےاور علمی فائدہ بھرپور ہو۔

تخصص فی الافتاء کی منفرد خصوصیات

  • ملک کے ممتاز اور معتمد مفتیانِ کرام کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی تربیت۔
  • بیک وقت مستند اہلِ علم سے براہِ راست علمی استفادہ کا نادر موقع۔
  • گھر بیٹھے، اپنی سہولت کے مطابق دن و رات کسی بھی وقت اسباق سننے کی سہولت۔
  • جدید ذرائع، مؤثر اسلوب اور تحقیقی مواد سے بھرپور علمی ماحول۔
  • سمسٹر سسٹم کی بنیاد پر منظم و مربوط تدریسی نظام۔
  • عربی و اردو مصادر و مراجع کی تخریج و تحقیق کی عملی مشق۔
  • فہمِ فلکیات، رویتِ ہلال، نماز کے اوقات اور قبلہ شناسی پر خصوصی محاضرات۔
  • اسلامی بینکاری، مالیاتی نظام اور جدید معیشت پر بصیرت افروز لیکچرز۔
  • ہر لیکچر 24 گھنٹوں میں سننے کی سہولت تاکہ تسلسل برقرار رہے۔

شرائطِ داخلہ

  • کسی مستند ادارے سے درسی نظام مکمل کیا ہو۔
  • درجہ عالمیہ میں “ممتاز” یا کم از کم “جید جدّاً”۔
  • انٹری ٹیسٹ میں کم از کم 70٪ نمبر۔
  • عربی عبارت خوانی و فہم کی عمدہ استعداد۔
  • ۳ تصاویر، شناختی کارڈ اور تمام اسناد کی نقول درکار ہوں گی۔
  • رجسٹریشن فارم پُر کر کے فیس جمع کروا کر چالان کی کاپی ادارہ کے ای میل پر بھیجنا ضروری ہے۔

تخصص فی الافتاء میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

  • ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم پُر کریں۔
  • صرف وہی طلباء رجسٹریشن کریں جو شرائط پر پورا اترتے ہوں۔
  • رجسٹریشن فیس (50$) ادارہ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں—یہ فیس non-refundable ہے۔
  • فارم اور فیس کے بعد اپنے documents (شناختی کارڈ و اسناد) ای میل کریں۔
  • ڈاکومنٹ ویریفیکیشن کے بعد مقررہ تاریخ پر شفوی و تحریری جائزہ/ٹیسٹ لیا جائے گا۔
  • ٹیسٹ میں شرکت انہی طلبہ کو ہوگی جنہوں نے فیس جمع کر دی ہو۔
  • تفصیل ای میل پر ارسال کی جائے گی؛ کامیاب امیدوار ہی داخلے کے اہل ہوں گے۔
  • رجسٹریشن مکمل ہونے پر Student ID جاری کیا جائے گا۔

تخصص فی الافتاء کی فیس

رجسٹریشن فیس
= 50$
سمسٹر 1
= 100$
سمسٹر 2
= 100$

نوٹ: رجسٹریشن فیس non-refundable ہے۔ ای معہد کے فضلاء کے لیے سمسٹر 1 کی فیس 50$ ہے۔ سمسٹر فیس آغازِ سمسٹر سے پہلے جمع کرانا لازم ہے۔

فیس جمع کرانے کی معلومات

تفصیل جاننے کے لیے ای میل کریں:
takhasus@emahad.org

داخلہ امتحان کی تفصیل

تحریری امتحان

کل 50 نمبر؛ 10 سوالات، ہر ایک 5 نمبر۔ طرزِ سوالات مدارس/وفاق کے امتحانات کے مطابق۔

مقررہ کتب
    • مشکوۃ شریف
    • خیر الأصول
    • مختصر القدوری

تقریری امتحان

کل 50 نمبر: 30 نمبر عبارت خوانی و فہم کے، 20 نمبر خارجی سوالات کے۔ صرف و نحو اور مفہوم فہمی کا جائزہ لیا جائے گا۔

طریقہ امتحان

  • ایک عبارت طالب علم خود منتخب کرے گا؛ دو عبارات اساتذہ منتخب کریں گے۔
  • صحیح قراءت، مفہوم، اور مختصر شرح پیش کرنا ضروری ہوگا۔
  • صرف و نحو سے متعلق سوالات بھی شامل ہوں گے۔
  • کچھ خارجی سوالات بھی ہوسکتے ہیں مگر اصل توجہ عبارت فہمی پر رہے گی۔
اہم نوٹ
  • تحریری و تقریری دونوں امتحان on-camera ہوں گے؛ طالب علم کیمرہ آن رکھے گا۔
  • تحریری امتحان: مدت 1.5 گھنٹہ۔
  • تقریری امتحان: ہر طالب علم کے لیے 20 منٹ۔
  • دونوں امتحانات بارہ مئی کو شام 6 بجے شروع ہوں گے؛ پہلے تحریری پھر تقریری۔

نصاب (درس) — دو سالہ تخصص فی الفقہ والإفتاء

  • میراث (سراجی)
  • اصولِ افتاء (شرح عقود رسم المفتی، آداب المفتی والمستفتی، مقدمہ شامی)
  • آدابِ افتاء (فیض الغفار، اصول الافتاء والآداب)
  • اقتصادیات (اسلام اور جدید معیشت و تجارت)
  • اصولِ املاء و قواعدِ انشاء (الإملاء والترقیم، اردو تحریر کے آداب)
  • الاشباہ والنظائر، فقہ الحلال، الفاظِ طلاق کے اصول، الحیلۃ الناجزۃ، تحفۃ الفقہاء
  • رد المحتار منتخب ابواب (اضحیہ، قراءت، مفطرات الصوم، مقادیر الزکوٰۃ، جنایات الحج، کتاب الطلاق، کتاب البیوع تا کفالہ، اجارہ، شرکت، مضاربت، وقف)
  • فقہ البیوع، مذاہب اربعہ کی کتب فقہیہ کا تعارف
  • عملی فلکیات، اسلامی بینکاری
  • برائے مقالہ: تحقیق و تدوین (ڈاکٹر خالد داد ملک)

نصابِ مطالعہ — دو سالہ تخصص فی الفقہ والافتاء

سمسٹر ۱

  • رد المحتار (جلد 6) کتاب الذبائح والاضحیہ: ص ۳۳۵ تا ۳۹۳ — روزانہ ایک صفحہ۔
  • کتاب الطہارۃ تا صلوٰۃ، کتاب الحج (جلد 3: ص ۴۵۳–۵۷۰، جلد 4: ص ۳–۶۴)
  • فتاویٰ ہندیہ زلۃ القاری
  • فتاویٰ عثمانی جلد اوّل؛ احسن الفتاویٰ و امداد الفتاویٰ (شروع تا کتاب النکاح)
  • جواہر الفقہ ص ۱۶۵–۳۵۰

سمسٹر ۲

  • رد المحتار (جلد 4) کتاب النکاح ص ۶۵–۳۱۵؛ کتاب الطلاق ص ۵۲۶–۶۵۰ — روزانہ ڈھائی صفحات۔
  • فتاویٰ تاتارخانیہ: کتاب الحیض و النفاس
  • ذخر المتأہلین والنساﺀ، منهل الواردین… (مسائلِ حیض)
  • حیض و نفاس کے شرعی احکام (ام محمد)
  • امداد الاحکام ص ۲۵–۳۷۰ — روزانہ ۳ صفحات
  • احسن الفتاویٰ و امداد الفتاویٰ (کتاب النکاح تا کتاب البیوع)، فتاویٰ عثمانی جلد دوم
  • فتاویٰ دارالعلوم دیوبند جلد ۱۱

سمسٹر ۳

  • رد المحتار (جلد 7) کتاب البیوع ص ۱۰–۵۵۰ — روزانہ ساڑھے چار صفحات
  • البحر الرائق: کتاب الاجارہ، الشرکہ، المضاربہ
  • احسن الفتاویٰ و امداد الفتاویٰ (کتاب البیوع تا شفعہ)
  • فتاویٰ عثمانی جلد سوم؛ جواہر الفقہ جلد ہفتم
  • جدید فقہی مباحث جلد ۲۵؛ شرکت و مضاربت عصر حاضر میں
  • امداد المفتیین: کتاب الشرکہ تا آخر

سمسٹر ۴

  • رد المحتار: کتاب الجنایات، حد و تعزیرات، اکراہ
  • الفتاویٰ الہندیہ: کتاب الکراھیہ
  • احسن الفتاویٰ و امداد الفتاویٰ (شفعہ تا اختتام)
  • فتاویٰ عثمانی جلد رابع؛ اسلامی بینکاری کی بنیادیات
  • فتاویٰ دارالعلوم دیوبند جلد ۱۵، ۱۶، ۱۷

Bundle Purchase of Magazines

From the application, single issues can be purchased one at a time. In case you want to buy more than 1 magazine together, please select one of the options below:

Option 1:

2015 Al-Akabir Magazines for USD $6.00: Buy Now

Option 2:

All 12 editions from 2016 of Al-Akabir Magazines for USD $9.00: Buy Now

 

PLEASE READ: After making the purchase, please send the confirmation email directly at info@al-akabir-magazine.com and the magazines will be added to your smartphone within 1 working day inshAllah. Note that the magazines can only be added till you forward the email at the address mentioned above.